hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 18639

.

كنز العمال

18639
Kanz al-Ummal
18639- وعنه قال: حيكت لرسول الله صلى الله عليه وسلم حلة أنمار صوف سوداء فجعل حاشيتها بيضاء، فخرج فيها إلى أصحابه، فضرب بيده على فخذه فقال: ألا ترون إلى هذه ما أحسنها؟ فقال أعرابي: بأبي أنت وأمي يا رسول الله هبها لي، وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يسأل شيئا أبدا فيقول: لا، فقال: نعم فأعطاه الجبة ودعا بمعوزين له فلبسهما وأمر بمثلها فحيكت له، فتوفي رسول الله صلى الله عليه وسلم وهي في المحاكة. "ابن جرير".
18639 ۔۔۔ سہل بن سعد (رض) سے مروی ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ایک سیارونی حلہ (جوڑا) بنایا گیا ۔ جس کے کنارے سفید رکھے گئے ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہ پہن کر اپنے اصحاب کی طرف نکلے ۔ آپ نے اپنی ران پر ہاتھ مارا اور فرمایا : دیکھتے نہیں کس قدر حسین حلہ ہے یہ ؟ ایک اعرابی (دیہاتی) بولا : آپ پر میرے ماں باپ قربان ہوں یا رسول اللہ ! یہ حلہ مجھے ہدیہ فرما دیں ۔ اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جب بھی کسی چیز کا سوال کیا جاتا تھا کبھی لا (نہیں) نہیں کرتے تھے ۔ لہٰذا آپ نے فرمایا : ہاں ٹھیک ہے۔ پھر آپ نے اس کو وہ حلہ عنایت فرما دیا ۔ پھر (اپنے) دو پرانے کپڑے منگوائے اور پہن لیے پھر اس حلہ کے مثل دوسرا بننے کا حکم دیا ، چنانچہ وہ بنا جانے لگا اسی دوران آپ وفات پاگئے ۔ (اور وہ بنائی کے مرحلے ہی میں رہا) ۔ (رواہ ابن جریر)