hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 18739

.

كنز العمال

18739
Kanz al-Ummal
18739- عن علي بن أبي طالب كرم الله وجهه قال: لما أخذنا في جهاز رسول الله صلى الله عليه وسلم أغلقنا الباب دون الناس جميعا، فنادت الأنصار نحن أخواله ومكاننا من الإسلام مكاننا، ونادت قريش نحن عصبته، فصاح أبو بكر: يا معشر المسلمين كل قوم أحق بجنائزهم من غيرهم فننشدكم الله فإنكم إن دخلتم أخرتموهم عنه، والله لا يدخل أحد إلا من دعي. "ابن سعد".
18739 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) سے مروی ہے کہ جب ہم حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تکفین وغیرہ کی تیاری میں مصروف ہوئے تو ہم نے تمام لوگوں پر دروازہ بند کردیا۔ تب انصار نے آواز دی ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ننہیال والے ہیں اور ہمارا اسلام میں بھی اچھا مرتبہ ہے۔ (لہذا ہم کو اندر آنے کی اجازت دی جائے) قریش کہنے لگے : ہم آپ کے قبیلے والے ہیں۔ (ہمیں اندر آنے دیا جائے) تب سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) بولے ہم تم سب کو اللہ کا واسطہ دیتے ہیں۔ اگر تم اندر آگئے تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تکفین تدفین میں بہت تاخیر ہوجائے گی ۔ اس لیے اللہ کی قسم ! صرف وہی شخص داخل ہو جس کو بلایا جائے ۔ (ابن سعد)