18738- عن أنس قال: توفي رسول الله صلى الله عليه وسلم فأصبح أبو بكر يرى الناس يترامسون، فأمر غلامه يستمع، ثم يخبره، فقال: سمعتهم يقولون: مات محمد، فاشتد أبو بكر وهو يقول: وانقطاع ظهري فما بلغ المسجد حتى ظنوا أنه لم يبلغ. "ابن خسرو".
18738 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) سے مروی ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات ہوگئی تو سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) لوگوں کے تاثرات کا جائزہ لینے لگے ، آپ (رض) نے اپنے غلام کو حکم دیا کہ جاؤ دیکھو لوگ کیا باتیں کر رہے ہیں ، آکر خبر دو ۔ غلام نے واپس آکر کہا : ہر طرف یہی چرچہ ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وفات پا گئے ہیں۔ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) کو انتہائی صدمہ پہنچا اور آپ کی زبان پر یہ بات جاری ہوگئی اور میری کمر ٹوٹ گئی ۔ پھر آپ (رض) مسجد میں بھی پہنچے تھے مگر لوگ گمان کرنے لگے آپ (رض) نہیں پہنچے ۔ (ابن خسرو)