1877 – "إن لله تعالى سرايا من الملائكة تحل وتقف على مجالس الذكر في الأرض، فارتعوا في رياض الجنة، قالوا فأين رياض الجنة؟ قال: مجالس الذكر فاغدوا وروحوا في ذكر الله واذكروه بأنفسكم، من كان يحب أن يعلم منزلته عند الله، فلينظر كيف منزلة، الله عنده، فإن الله ينزل العبد من حيث أنزله من نفسه". (عبد بن حميد والحكيم (ك) وابن شاهين في الترغيب بالذكر عن جابر) .
١٨٧٧۔۔ فرشتگان خدا کی کچھ جماعتیں فارغ رہتی ہیں، یہ زمین پر ذکر کی مجالس میں ٹھہرتی ہیں سو تم جنت کے باغات میں چرا کرو، دریافت کیا گیا جنت کے باغات کہاں ہیں، فرمایا ذکر کی مجالس، پس تم بھی صبح وشام اللہ کے ذکر میں مشغول رہو، اور اپنے دلوں کو بھی اس کے ذکر سے منور کرو، جو اللہ کے ہاں اپنا مرتبہ جانناچاہتاہو اس کو چاہے کہ اپنے ہاں اللہ کا مرتبہ دیکھ لے کیونکہ اللہ تعالیٰ بندہ کو اسی مرتبہ میں رکھتے ہیں جس میں بندہ اپنے دل میں اللہ کو مرتبہ دیتا ہے۔ عبد بن حمید، المستدرک للحاکم، ابن شاھین، فی الترغیب فی الذکر، بروایت جابر (رض)۔