18790- عن علي قال، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم في مرضه: ادعوا لي أخي فدعي له فقال: ادن مني فدنوت منه، فاستند إلي فلم يزل مستندا إلي وإنه يكلمني حتى أن بعض ريق النبي صلى الله عليه وسلم ليصيبني، ثم نزل برسول الله صلى الله عليه وسلم وثقل في حجري، فصحت يا عباس أدركني، فإني هالك، فجاء العباس فكان جهدهما جميعا أن أضجعاه. "ابن سعد، وسنده ضعيف".
18790 ۔۔۔ حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے مرض میں ارشاد فرمایا : میرے بھائی کو میرے پاس بلاؤ۔ (حضرت علی (رض)) کو بلایا گیا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قریب ہوجاؤ ۔ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں میں قریب ہوگیا ۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے سینے کے ساتھ ٹیک لگالی اور مجھ سے بات کرتے رہے حتی کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا لعاب مبارک مجھ پر گر رہا تھا ۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نزول شروع ہوگیا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میری گود میں انتہائی ثقیل بوجھل ہوگئے حتی کہ میں چیخ پڑا : یا عباس ! آؤ ، میں مر رہا ہوں ۔ پس عباس (رض) آئے ۔ دونوں نے انتہائی محنت کر کے آپ کو لٹا دیا ۔ (رواہ ابن سعد) کلام : ۔۔۔ اس روایت کی سند ضعیف ہے۔