18839- عن إبراهيم بن علي الرافعي عن أبيه عن جدته زينب بنت أبي رافع قالت: رأيت فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم أتت بابنيها إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم في شكواه الذي توفي فيه، فقالت: يا رسول الله هذان ابناك فورثهما، فقال: أما الحسن فله هيبتي وسوددي، وأما الحسين فله جرأتي وجودي. "ابن منده كر. إبراهيم، قال "خ" فيه نظر".
18839 ۔۔۔ ابراہیم بن علی رافعی اپنے والد سے وہ اپنی دادی زینب بنت ابی رافع سے روایت کرتے ہیں : زینب فرماتی ہیں میں نے فاطمہ بنت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا آپ (رض) اپنے دونوں فرزندوں حسن و حسین (رض) کے ساتھ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آپ کے مرض الموت میں تشریف لائیں ۔ حضرت فاطمہ (رض) نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ آپ کے دو بیٹے ہیں ، آپ ان کو اپنا وارث مقرر کر دیجئے ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : حسن کے لیے تو میری ہیبت اور سرداری ہے اور حسین کے لیے میری جرات اور بہادری اور سخاوت ہے۔ (ابن مندۃ ، ابن عساکر) کلام : ۔۔۔ امام بخاری (رح) فرماتے ہیں ابراہیم میں کلام ہے۔