18920- قال الله تعالى: قسمت الصلاة بيني وبين عبدي نصفين ولعبدي ما سأل، فإذا قال العبد: {الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ} قال الله تعالى:
حمدني عبدي، فإذا قال: {الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ} قال الله تعالى: أثنى علي عبدي فإذا قال: {مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ} قال الله تعالى: مجدني عبدي، فإذا قال: {إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ} قال: هذا بيني وبين عبدي ولعبدي ما سأل. "حم م ن عد عن أبي هريرة".
18920 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ کا فرمان ہے : میں نے نماز کو اپنے اور بندے کے درمیان آدھا آدھا تقسیم کرلیا ہے۔ اور بندہ جو سوال کرتا ہے میں اس کو عطا کرتا ہوں ، جب بندہ کہتا ہے ” الحمد للہ رب العالمین “ تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : بندے نے میری بڑائی بیان کی ، بندہ جب کہتا ہے۔ ” الرحمن الرحیم “ بندے نے میری تعریف کی ، بندہ جب کہتا ہے ” مالک یوم الدین “ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : بندے نے میری بزرگی بیان کی ، جب بندہ کہتا ہے ” ایاک نعبد وایاک نستعین “۔ تو اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتے ہیں : یہ میرے اور بندے کے درمیان (مشترک) ہے اور (آگے) بندہ جو سوال کرے گا وہ اس کے لیے ہے۔ (مسند احمد ، مسلم ، نسائی ، الکامل لابن عدی عن ابوہریرہ (رض))