19237- إذا قام أحدكم يصلي فإنه يستره إذا كان بين يديه مثل آخرة الرحل، فإذا لم يكن بين يديه مثل آخرة الرحل فإنه يقطع صلاته الحمار، والمرأة، والكلب الأسود، فقلت لأبي ذر: ما بال الكلب الأسود من الكلب الأحمر والأصفر؟ فقال: يا ابن أخي سألتني كما سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: الكلب الأسود شيطان. "ش م ن عن أبي ذر"
19237 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھے تو اس کے سترے کے لیے کجاوے کی آخری لکڑی جیسی کوئی بھی چیز کافی ہے ، کیونکہ اگر ایسی کوئی چیز سامنے نہ ہوئی تو اس کی نماز کو گدھا ، عورت اور کالا کتا فاسد کر دے گا ، راوی کہتے ہیں : میں نے ابو ذر (رض) سے دریافت کیا کہ کالے کتے کی سفید اور سرخ کتے کے مقابلے میں خصوصیت کیوں کی گئی ؟ حضرت ابوذر (رض) نے ارشاد فرمایا : اے بھتیجے ! تو نے بھی مجھ سے ایسے ہی سوال کر ڈالا جس طرح میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا تھا ، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تھا : کالا کتا شیطان ہے۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ ، مسلم ، نسائی عن ابی ذر (رض))