19238- يقطع صلاة الرجل إذا لم يكن بين يديه كآخرة الرحل المرأة والحمار والكلب الأسود، فقلت لأبي ذر، ما بال الأسود من الأحمر والأبيض؟ فقال: يا ابن أخي سألتني كما سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: الكلب الأسود شيطان. "ط حم د ت: حسن صحيح هـ ن والدارمي وابن خزيمة حب عن أبي ذر". مر برقم [19217] .
19238 ۔۔۔ جب نمازی کے آگے کجاوے کی پچھلی لکڑی کی مانند کوئی شی نہ ہو تو اس کی نماز کو عور گدھا اور کالا کتا فاسد کر دے گا ۔ میں نے ابو ذر (رض) سے پوچھا : سرخ وسفید کتے کے مقابلے میں کالے کتے کی تخصیص کیوں ہے ؟ فرمایا : اے بھتیجے تم نے بھی یونہی سوال کردیا جس طرح میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تھا : کالا کتا شیطان ہے۔ (ابوداؤد الطیالسی ، مسند احمد ، ابو داؤد ، ترمذی ، حسن صحیح ، ابن ماجۃ ، نسائی ، الدارمی ، ابن خزیمہ ، ابن حبان عن ابی ذر (رض))