hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 19253

.

كنز العمال

19253
Kanz al-Ummal
19253- إن للصلاة أولا وآخرا، وإن أول وقت صلاة الظهر حين تزول الشمس، وآخر وقتها حين يدخل وقت العصر، وإن أول وقت العصر حين يدخل وقتها، وإن آخر وقتها حين تصفر الشمس، وإن أول وقت المغرب حين تغرب الشمس، وإن آخر وقتها حين يغيب الشفق، وإن أول وقت العشاء الآخرة حين يغيب الأفق، وإن آخر وقتها حين ينتصف الليل، وإن أول وقت الفجر حين يطلع الفجر، وإن آخر وقتها حين تطلع الشمس. "حم ت عن أبي هريرة".
19253 ۔۔۔ ہر نماز کا ایک اول وقت ہے اور ایک آخر وقت نماز ظہر کا اول وقت زوال شمس (کے بعد) ہے۔ اور آخری وقت وہ ہے جب عصر کا وقت داخل ہوجائے ۔ اور عصر کا اول وقت وہ ہے جب اس کا وقت داخل ہوجائے ۔ اور عصر کا آخری وقت وہ ہے جب سورج زرد ہوجائے ۔ مغرب کا اول وقت وہ ہے جب سورج غروب ہوجائے اور آخری وقت وہ ہے جب شفق (احمر) غائب ہوجائے ، عشاء کا اول وقت وہ ہے جب افق غائب ہوجائے اور آخری وقت رات کا نصف حصہ ہے۔ اور فجر کا اول وقت طلوع فجر ہے۔ اور آخری وقت طلوع شمس ہے۔ (مسند احمد ، ترمذی عن ابوہریرہ (رض))