19254- وقت صلاة الظهر إذا زالت الشمس وكان ظل الرجل كطوله ما لم يحضر العصر، ووقت العصر ما لم تصفر الشمس، ووقت صلاة المغرب ما لم يغب الشفق، ووقت صلاة العشاء إلى نصف الليل الأوسط، ووقت صلاة الصبح من طلوع الفجر ما لم تطلع الشمس، فإذا طلعت الشمس فأمسك عن الصلاة فإنها تطلع بين قرني الشيطان."حم د ن عن ابن عمرو".
19254 ۔۔۔ ظہر کی نماز کا وقت زوال شمس ہے جبکہ انسان کا سایہ اسی کے موافق ہو ، اور ظہر کا یہ وقت عصر کے وقت تک رہتا ہے۔ اور عصر کی نماز کا (آخری) وقت جب تک کہ سورج زرد نہ ہوجائے ۔ مغرب کی نماز کا وقت (غروب شمس سے لے کر) جب تک کہ شفق غائب نہ ہو اور عشاء کا وقت (شفق غائب ہونے سے لے کر) نصف رات تک ہے۔ اور صبح کی نماز کا وقت طلوع فجر سے طلوع شمس سے قبل تک ہے۔ جب سورج طلوع ہوجائے تو نماز پڑھنے سے رک جا کیونکہ وہ شیطان کے دونوں سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے۔ (مسند احمد ، ابوداؤد ، نسائی عن ابی عمرو)