19256- أتاني جبريل حين زاغت الشمس فقال: قم فصل، فصلى بي الظهر، ثم جاء حين كان ظل كل شيء مثله، فقال: قم فصل، فصلى بي العصر، ثم جاء حين غابت الشمس ودخل الليل فقال: قم فصل فصلى بي المغرب ثم جاء حين غاب الشفق فقال: قم فصل فصلى بي العشاء ثم جاء حين أضاء الفجر فقال: قم فصل فصلى بي الفجر، ثم جاء الغد حين كان ظل كل شيء مثله، فقال: قم فصل، فصلى بي الظهر، ثم جاء حين كان ظل كل شيء مثليه، فقال: قم فصل، فصلى بي العصر، ثم جاء حين غابت الشمس، ودخل الليل فقال: قم فصل، فصلى بي المغرب، ثم جاء حين ذهب ثلث الليل، فقال: قم فصل، فصلى بي العشاء، ثم جاء حين أسفر فقال: قم فصل، فصلى بي الفجر، ثم قال: هذه صلاة النبيين قبلك فالزم. "عب عن ابن عباس".
19256 ۔۔۔ سورج کا زوال ہوتے ہی جبرائیل (علیہ السلام) میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا : اٹھ نماز پڑھ۔ چنانچہ انھوں نے مجھے ظہر کی نماز پڑھائی ، پھر اس وقت تشریف لائے جب ہر چیز کا سایہ اسی کے ایک مثل (گنا) ہوا تھا اور فرمایا : اٹھ نماز پڑھ۔ پھر انھوں نے مجھے عصر کی نماز پڑھائی ، پھر جب سورج غروب ہوگیا اور رات داخل ہوگئی اس وقت تشریف لائے، پھر مجھے مغرب کی نماز پڑھائی ، پھر جب شفق غائب ہوگئی تشریف لائے اور فرمایا : اٹھ نماز پڑھ ۔ پھر انھوں نے مجھے عشاء کی نماز پڑھائی ۔ پھر جب فجر روشن ہوگئی تشریف لائے اور فرمایا : اٹھ نماز پڑھ ، پھر انھوں نے مجھے فجر کی نماز پڑھائی ، پھر جب اگلا دن ہوا اور ہر چیز کا سایہ اس کے ایک مثل ہوا تشریف لائے اور فرمایا : اٹھ نماز پڑھ ، تب انھوں نے مجھے ظہر کی نماز پڑھائی ، پھر جب ہر شی کا سایہ اس سے دو مثل (دگنا) ہوگیا تب تشریف لائے اور فرمایا : اٹھ نماز پڑھ ۔ پھر انھوں نے مجھے عصر کی نماز پڑھائی ، پھر غروب شمس کے بعد جب رات داخل ہوگئی تشریف لائے اور فرمایا : اٹھ نماز پڑھ ، تب انھوں نے مجھے مغرب کی نماز پڑھائی ، پھر جب ایک تہائی رات بیت گئی تشریف لائے اور فرمایا : اٹھ نماز پڑھ ۔ تب انھوں نے مجھے عشاء کی نماز پڑھائی ۔ پھر جب فجر روشن ہوگئی تشریف لائے اور فرمایا : اٹھ نماز پڑھ ، تب انھوں نے مجھے فجر کی نماز پڑھائی اور ارشاد فرمایا : یہ آپ سے قبل انبیاء کی نمازوں کا وقت ہے۔ ان اوقات کو لازم پکڑ لیں ۔ (المصنف لعبد الرزاق عن ابن عباس (رض))