1949 – "لقد سالت الله باسمه الأعظم الذي إذا سأل به أعطى وإذا دعي به أجاب". (ش هـ حب ك عن بريدة) قال: سمع النبي صلى الله عليه وسلم رجلا يقول: "اللهم إني أسألك بأنك أنت الله لا إله إلا أنت الأحد الصمد الذي لم يلد، ولم يولد، ولم يكن له كفوا أحد قال: فذكره".
١٩٤٩۔۔ تو نے اللہ سے اس کے اسم اعظم کے ذریعہ سوال کیا تھا جس کے ذریعہ جو مانگاجاتا ہے عطا ہوتا ہے اور جب بھی اس کے ذریعہ دعا کی جاتی ہے قبول ہوتی ہے۔ ابن ابی شیبہ۔ ابن ماجہ، ابن حبان، المستدرک للحاکم، بروایت بریدہ۔ حضور نے کسی شخص کو یوں دعا کرتے سنا تھا۔ اللھم انی اسئلک بانک انت اللہ لاالہ الاانت لاحد الصمد، الذی لم یلد ولم یولد، ولم یکن لہ کفوا احد۔ اے اللہ میں تجھ سے اس واسطے سے سوال کرتا ہوں تو ہی اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں توتنہا وبے نیاز ہے۔ جس نے کسی کو جنم دیا ہے اور نہ خود اس کو جنم دیا گیا ہے۔ یہ سن کر آپ نے مذکورہ جواب ارشاد فرمایا۔