20007- مثل الذي لا يتم صلاته كمثل الحبلى إذا دنا نفاسها أسقطت، فلا هي ذات حمل ولا هي ذات ولد، ومثل المصلي كمثل التاجر لا يخلص له ربح حتى يخلص له رأس ماله، كذلك المصلي لا تقبل له نافلة حتى يؤدي الفريضة.
"ق والرامهرمزي في الأمثال عن علي"
20007 ۔۔۔ اس شخص کی مثال جو اپنی نماز کو صحیح طرح پوری ادا نہیں کرتا اس حاملہ عورت کی ہے ، جس کے نفاس کا وقت قریب آئے تو اس کا حمل گرجائے ، پس وہ عورت پھر حاملہ رہتی ہے اور نہ اولاد والی ۔ اور نمازی کی مثال اس تاجر کی ہے کہ اس کو نفع خالص نہیں مل سکتا ، جب تک کہ اس کو اصل مال خالص نہ مل جائے ، اسی طرح نمازی کی نفل نماز قبول نہیں ہوتی ، جب تک کہ وہ فرض کو صحیح ادا نہ کرے ۔ (السنن للبیہقی ، الرامھرمزی فی الامثال عن علی (رض)) کلام : ۔۔۔ اس روایت کی سند میں موسیٰ بن عبید ربذی ضعیف ہے۔ مجمع الزوائد 2، 122)