hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 20008

.

كنز العمال

20008
Kanz al-Ummal
20008- لو مات هذا على ما هو عليه لمات على غير ملة محمد صلى الله عليه وسلم فأتموا الركوع والسجود، فإن مثل الذي يصلي ولا يتم ركوعه ولا سجوده مثل الجائع الذي لا يأكل إلا التمرة أو التمرتين لا تغنيان عنه شيئا. "ع والبغوي وابن خزيمة طب ص عن أبي عبد الله الأشعري عن أمراء الأجناد خالد بن الوليد ويزيد بن أبي سفيان وشرحبيل بن حسنة وعمرو بن العاص" أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أبصر رجلا لا يتم ركوعه ولا سجوده، قال: فذكره
20008 ۔۔۔ اگر وہ اسی حالت پر مرگیا تو ملت محمدیہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے علاوہ کسی اور ملت پر مرا ۔ لہٰذا رکوع و سجود کو مکمل کرو ، ۔ بیشک اس شخص کی مثال جو نماز پڑھے اور رکوع و سجود کو مکمل نہ کرے اس بھوکے کی ہے جس کو کھانے کے لیے صرف ایک یا دو کھجوریں ملیں ، جو اس کی بھوک کو رفع نہیں کرسکتیں ۔ (مسند ابی یعلی ، البغوی ، ابن خزیمہ ، الکبیر للطبرانی السنن لسعید بن منصور عن ابی عبداللہ الاشعری عن امراء الاجناد خالد بن ولید ویزید بن ابی سفیان وشرجیل بن حسنہ وعمرو بن العاص) فائدہ : ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ رکوع و سجود کو مکمل نہیں کررہا ہے تو آپ نے مذکورہ ارشاد فرمایا ۔