20112- نزل علي جبريل فقال: إن خير الدعاء أن تقول في الصلاة: اللهم لك الحمد كله، ولك الملك كله، ولك الخلق كله، وإليك يرجع الأمر كله، أسألك من الخير كله، وأعوذ بك من الشر كله. "هب والديلمي عن أبي سعيد".
20112 ۔۔۔ حضرت جبرائیل امین (علیہ السلام) میرے پاس تشریف لائے تھے وہ فرمانے لگے : بہترین دعا یہ ہے کہ تم نماز میں کہو : ” اللہم لک الحمد کلہ ، ولک الملک کلہ ، ولک الخلق کلہ ، والیک یرجع الامر کلہ ، اسالک من الخیر کلہ ، واعوذ بک من الشرکلہ “۔ ے اللہ ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں ، ساری سلطنت تیری ہے ، ساری مخلوق تیری ہے ، ہر چیز کا انجام تیرے پاس ہے ، میں تجھ سے ہر چیز کا انجام تیرے پاس ہے ، میں تجھ سے ہر طرح کی خیر کا سوال کرتا ہوں اور ہر طرح کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ (شعب الایمان للبیہقی ، الدیلمی عن ابی سعید (رض))