20113- يا أم رافع إذا قمت إلى الصلاة فسبحي الله عشرا، وهلليه عشرا، واحمديه عشرا، وكبريه عشرا، واستغفريه عشرا، فإنك إذا سبحت عشرا قال: هذا لي. وإذا هللت قال: هذا لي، وإذا حمدت قال: هذا لي، وإذا استغفرت قال: قد غفرت لك. "ابن السني في عمل يوم وليلة عن أم رافع".
20113 ۔۔۔ اے ام رافع ! جب تو نماز کے لیے کھڑی ہو تو دس بار سبحان اللہ کہہ ، دس بار ” لا الہ الا اللہ “ کہہ ، دس بار الحمد للہ کہہ ، دس بار اللہ اکبر کہہ ، اور دس بار استغفر اللہ کہہ ، بیشک تو نے سبحان اللہ کہا تو اللہ پاک نے فرمایا : یہ میرے لیے ہے ، جب تو نے ” لا الہ الا اللہ “۔ کہا تو اللہ نے فرمایا : یہ میرے لیے ہے۔ جب تو نے الحمد للہ کہا تو اللہ نے فرمایا : یہ میرے لیے ہے ، جب تو نے استغفار کیا تو اللہ پاک نے فرمایا : میں نے تیری مغفرت کردی ۔ (ابن السنی فی عمل یوم ولیلۃ عن ام رافع (رض))