hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 20700

.

كنز العمال

20700
Kanz al-Ummal
20700- قد سن لكم معاذ فاقتدوا به إذا جاء أحدكم وقد سبق بشيء من الصلاة فليصل مع الإمام بصلاته، فإذا فرغ فليقض ما سبق به. "طب عن معاذ".
20700 ۔۔۔ معاذ (رض) نے تمہارے لیے اچھا طریقہ جاری کیا ہے تم ان کی اقتداء کرو ، پس جب کوئی شخص نماز کو آئے اور کچھ نماز اس سے نکل چکی ہو تو وہ امام کے ساتھ اس کی نماز میں شریک ہوجائے جب امام فارغ ہوجائے تو جس قدر نماز نکل چکی ہے اس کی قضاء کرلے ۔ (الکبیر للطبرانی عن معاذ (رض)) فائدہ : ۔۔۔ اوائل اسلام میں جب کوئی شخص مسجد میں آتا اور امام کچھ نماز پڑھ چکا ہوتا تو وہ پہلے نکلی ہوئی نماز ادا کرتا پھر امام کے ساتھ شریک فی الصلوۃ ہوجاتا ۔ ایک مرتبہ حضرت معاذ (رض) نیت باندھ کر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ شریک فی الصلوۃ ہوگئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سلام پھیرنے کے بعد بقیہ نماز پوری کی ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے عمل کی تحسین فرمائی اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کا حکم جاری فرمایا ۔