hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 2082

.

كنز العمال

2082
Kanz al-Ummal
2082 – "ألا أدلك على سيد الاستغفار، اللهم أنت ربي لا إله إلا أنت خلقتني وأنا عبدك وأنا على عهدك ووعدك ما استطعت أعوذ بك من شر ما صنعت، أبوء لك بنعمتك علي وأبوء بذنبي فاغفر لي ذنوبي إنه لا يغفر الذنوب إلا أنت، لا يقولها أحد حين يمسي فيأتي عليه قدر قبل أن يصبح إلا وجبت له الجنة، ولا يقولها حين يصبح فيأتي عليه قدر أن يمسي إلا وجبت له الجنة". (ت) عن شداد بن أوس.
2082 ۔۔۔ کیا میں تجھے سید الاستغفار نہ بتاؤں ؟ وہ یہ ہے اللہم انت ربی لا الہ الا انت خلقتنی وانا عبدک وانا علی عھدک ووعدک ما استطعت اعوذبک من شر ما صنعت، ابوء لک بنعتک علی وابوء بذ نبی فاغفرلی ذنوبی انہ لا یغفر الذنوب الا انت ۔
اے الہم تو ہی میرا رب ہے۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ تو نے ہی مجھے پیدا کیا۔ میں تیرا بندہ ہوں ۔ اپنی ہمت و وسعت کے بقدر تیرے ساتھ کیے ہوئے عہد و پیمان پر کاربند ہوں۔ اور اپنے کاموں کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ تیری مجھ پر نعمتوں کا اقرار کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کا بھی اقراری ہوں۔ پس میرے گناہوں کو بخش دے یقیناً تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخشے والا کوئی نہیں۔
جو بندہ شام کو یہ کہتا ہے اور پھر صبح سے قبل اس کی موت آجاتی ہے تو اس کے لیے جنت واجب ہوجاتی ہے۔ اور جو بندہ صبح کو یہ کہتا ہے اور پھر شام سے قبل اس کی موت آجاتی ہے تو اس کے لیے جنت واجب ہوجاتی ہے۔ (الصحیح للترمذی (رح) بروایت شداد بن اوس)