hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 21188

.

كنز العمال

21188
Kanz al-Ummal
21188- النوم والنعاس في الجمعة من الشيطان، فإذا نعس أحدكم فليتحول. "ش عن الحسن مرسلا".
21186 ۔۔۔ جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو حمد کے جھنڈے ملائکہ کے سپرد کردیئے جاتے ہیں جو ہر جمعہ والی مسجد میں ان جھنڈودں کے ساتھ جاتے ہیں ، حضرت جبرائیل امین (علیہ السلام) مسجد حرام میں حاضر ہوتے ہیں ان کے ساتھ تمام نامہ اعمال لکھنے والے فرشتے ہوتے ہیں ، ان کے چہرے چودھویں رات کے چاند کی طرح ہوتے ہیں ، جن کے پاس چاندی کے اوراق والے رجسٹر اور سونے کے قلم ہوتے ہیں ، یہ فرشتے لوگوں کے نام ان کی آمد کے حسب مراتب لکھتے ہیں ، پس ہر وہ شخص جو امام کے خطبے کے لیے نکلنے سے قبل نکلے سابقین میں لکھا جاتا ہے جو امام کے نکلنے کے بعد حاضر ہوا اس کو حاضرین خطبہ میں لکھا جاتا ہے اور جو اس کے بھی بعد میں آئے اس کو حاضرین جمعہ میں لکھا جاتا ہے۔ جب امام سلام پھیر دیتا ہے تو فرشتہ لوگوں کے چہروں پر پر مارتا ہے جو اس جمعہ میں غائب ہوتے ہیں جبکہ پہلے جمعوں میں حاضرین میں سے ہوتے تھے اس کے لیے فرشتہ دعا کرتا ہے : ے اللہ ! فلاں بندے کو ہم سابقین میں سے لکھتے تھے لیکن معلوم نہیں اس کو کس چیز نے روک لیا ہے اے اللہ ! اگر وہ مریض ہو تو اس کو شفاء دے دے ۔ اگر وہ غائب ہو تو اس کو اچھی رفاقت نصیب کر اور اگر آپ نے اس کی روح قبض کرلی ہو تو اس پر رحم فرما ، ساتھ والے فرشتے آمین کہتے جاتے ہیں۔ (ابوالشیخ فی الثواب عن ابن عباس (رض))