21360- من ثابر على اثنتي عشرة ركعة من السنة، بنى الله له بيتا في الجنة: أربع ركعات قبل الظهر، وركعتين بعدها، وركعتين بعد المغرب، وركعتين بعد العشاء، وركعتين قبل الفجر. "ت ن هـ عن عائشة".
21361 ۔۔۔ جس نے ہر روز بارہ رکعتیں ادا کیں اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا ، ظہر سے قبل چار رکعت ، ظہر کے بعد دو رکعت ، عصر سے قبل دو رکعت ، مغرب کے بعد دو رکعت ، اور فجر سے قبل دو رکعت (النسائی ، ابن حبان ، مستدرک الحاکم عن ام حبیبہ (رض)) فائدہ : ۔۔۔ پہلی حدیث میں عشاء کے بعد اور اس حدیث میں عصر سے قبل دو رکعت کا ذکر ہے جب کہ زیادہ تاکید عشاء کے بعد دو رکعت کی آئی ہے نہ کہ عصر سے قبل دو رکعت کی، اس لیے بارہ رکعات پہلی حدیث کے مطابق پڑھی جائیں اور اگر عصر سے قبل بھی دو یا چار رکعات پڑھ لی جائیں تو بڑی فضیلت کی بات ہے۔