21464- من قرأ عشر آيات في ليلة لم يكتب من الغافلين، ومن قرأ مائة آية كتب له قنوت ليلة، ومن قرأ مائتي آية كتب من القانتين، ومن قرأ أربع مائة آية كتب من المخبتين، ومن قرأ ألف آية أصبح وله قنطار ألف ومائتا أوقية، الأوقية خير مما بين السماء والأرض، ومن قرأ ألفي آية كان من الموجبين. "طب ص عن عبادة بن الصامت".
21465 ۔۔۔ جس نے ایک رات میں پچاس آیات پڑھیں اس کو غافلین میں نہیں لکھا جائے گا جس نے سو آیات پڑھیں اس کے لیے رات بھر کی پوری عبادت کا ثواب لکھا جائے گا جس نے دو سو آیات پڑھیں اور وہ قرآن کا حافظ ہے تو گویا اس نے قرآن کا حق ادا کردیا جس نے پانچ سو سے زیادہ تک پڑھیں گویا اس نے صبح سے قبل ایک قنطار صدقہ کردیا ۔ پوچھا گیا قنطار کیا ہے ؟ ارشاد فرمایا : ایک ہزار دینار۔ ممحمد بن نصر وابن السنی فی عمل یوم ولیلۃ عن انس (رض))