21509- إن صليت الضحى ركعتين لم تكتب من الغافلين، وإن صليتها أربعا كتبت من المحسنين، وإن صليتها ستا كتبت من القانتين وإن صليتها ثمانيا كتبت من الفائزين، وإن صليتها عشرا لم يكتب لك ذلك اليوم ذنب، وإن صليتها ثنتي عشرة ركعة بنى الله لك بيتا في الجنة. "أبو نعيم ق عن أبي ذر".
21510 ۔۔۔ اگر تو چاشت کی دو رکعتیں پڑھ لے تو تجھے غافلین میں نہیں لکھا جائے گا اگر تو چار رکعات پڑھ لے تو تجھے عابدین میں لکھا جائے گا اگر تو چھ رکعات پڑھ لے تو تجھے کوئی گناہ لاحق نہ ہوگا اگر تو آٹھ رکعات پڑھ لے تو تجھے قانتین میں لکھا جائے گا اور اگر تو بارہ رکعتیں پڑھ لے تو تیرے لیے جنت میں گھر بنایا جائے گا ۔ اور کوئی دن اور کوئی گھڑی ایسی نہیں ہے جس میں اللہ تبارک وتعالیٰ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہے صدقہ کا احسان نہ کرے ۔ اور اللہ تبارک وتعالیٰ نے کسی بندے پر اپنے ذکر کی توفیق بخشنے سے بڑھ کر کوئی احسان نہیں کیا ۔ مالبزار عن ابی ذر (رض))