hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 21697

.

كنز العمال

21697
Kanz al-Ummal
21697- عن محمد بن عبد الله بن جحش قال: "كنت أمشي مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في السوق فمر على رجل من بني عدي يقال له: معمر وهو جالس عند داره في السوق وفخذاه مكشوفتان فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "يا معمر غط فخذيك، فإن الفخذين عورة". "حم والحسن بن سفيان وابن جرير وأبو نعيم".
21697 ۔۔۔ محمد بن ابی عبداللہ بن جحش (رض) کی روایت ہے کہ ایک دن میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ بازار میں چلا جا رہا تھا اتنے میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک آدمی کے پاس سے گزر ہوا وہ آدمی بازار میں اپنے گھر کے پاس رانیں ننگی کیے ہوئے بیٹھا تھا اس آدمی کو معمر کے نام سے پکارا جاتا تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ! اے معمر ! اپنی رانوں کو ڈھانپو چونکہ رانیں بھی اعضاء ستر میں سے ہیں۔ (احمد بن حنبل حسن بن سفیان وابن جریر وابو نعیم)