21902- عن ثابت قال: "قال أنس يا أبا محمد خذ عني فإني أخذت عن رسول الله صلى الله عليه وسلم وأخذ رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الله، ولن تأخذ عن أحد أوثق مني قال: ثم صلى بي العشاء، ثم صلى ست ركعات يسلم بين الركعتين ثم أوتر بثلاث يسلم في آخرهن. "الروياني كر ورجاله ثقات".
21904 ۔۔۔ عبداللہ بن محمد بن عقیل حضرت جابر (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) سے فرمایا : آپ کس وقت وتر پڑھتے ہیں ؟ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے جواب دیا عشاء کے بعد رات کے اول حصہ میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمایا : اے عمر ! آپ ؟ انھوں نے جواب دیا ، رات کے آخری حصہ میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ابوبکر رہی بات آپ کی سو آپ نے اعتماد کا دامن مضبوطی سے پکڑا ہے اور اے عمر ! رہی بات آپ کی سو آپ نے قوت کا دامن تھام لیا ہے۔ (رواہ ابن جریر)