21917- عن أبي أمامة قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يوتر بتسع حتى بدن وكثر لحمه أوتر بسبع، وصلى ركعتين وهو جالس يقرأ فيهما بـ {إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ} و {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} . "كر".
21921 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں قرآن کریم کی تعلیم و تعلم میں مشغول جماعت کے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا : اے اہل قرآن ! اے اہل قرآن ! اے اہل قرآن ! (تین بار فرمایا) یقیناً اللہ عزوجل نے تمہاری نمازوں میں ایک اور نماز کا اضافہ کیا ہے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے پوچھا یا رسول اللہ وہ کون سی نماز ہے ؟ ارشاد ہوا وہ وتر کی نماز ہے۔ ایک اعرابی بولا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! وتر کیا ہیں ؟ ارشاد فرمایا : وہ تم پر واجب نہیں اور نہ ہی تمہارے ساتھیوں پر وہ تو اہل قرآن پر واجب ہے۔ (رواہ ابن عساکر)