21922- عن عائشة قالت: "من كل الليل قد أوتر رسول الله صلى الله عليه وسلم من أوله وأوسطه وآخره وانتهى وتره إلى السحر". "عب".
21924 ۔۔۔ زہری کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) اول رات میں وتر پڑھتے تھے جب کہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) آخر رات میں وتر پڑھتے تھے چنانچہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان دونوں حضرات سے وتر کے متعلق پوچھا انھوں نے بتایا اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ قوی ہے اور یہ محتاط ہے۔ پھر فرمایا : کہ تم دونوں کی مثال ان دو آدمیوں کی سی ہے جو بیابان میں سفر کے خواہاں ہوں ایک کہے : میں اس وقت تک نہیں سوؤں گا جب تک اسے قطع نہ کرلوں دوسرا کہے ۔ میں تھوڑی دیر سو جاتا ہوں اور پھر اٹھ کر اس بیابان کو قطع کروں گا چنانچہ وہ دونوں منزل مقصود پر صبح کرتے ہیں۔ (رواہ عبدالرزاق)