21957- عن عبيد بن عمير أن عمر قنت بعد الركوع فقال: "اللهم اغفر لنا وللمؤمنين والمؤمنات والمسلمين والمسلمات، وألف بين قلوبهم وأصلح ذات بينهم، وانصرهم على عدوك وعدوهم، اللهم العن كفرة أهل الكتاب الذين يصدون عن سبيلك، ويكذبون رسلك ويقاتلون أولياءك، اللهم خالف بين كلمتهم وزلزل أقدامهم، وانزل بهم بأسك الذي لا ترده عن القوم المجرمين". "هق"
21957 ۔۔۔ عبید بن عمیر (رض) کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے رکوع کے بعد یہ قنوت پڑھی ۔ ” اللہم اغفرلنا وللمؤمنین والمؤمنات والمسلمین والمسلمات والف بین قلوبھم واصلح ذات بینھم وانصرھم علی عدوک وعدوھم ، اللہم العن کفرۃ اھل الکتاب یصدون عن سبیلک ویکذبون رسلک ویقاتلون اولیاء ک اللھم خالف بین کلمتھم وزلزل اقدامھم وانزل بھم باسک الذی لاتردہ عن القوم المجرمین “۔ (رواہ البیہقی) یا اللہ ! ہماری مغفرت فرما ۔ مومن مرد ، مومن عورتوں ، مسلمان مرد مسلمان عورتوں اور ان کے دلوں میں محبت ڈال دے ان کے آپس کے باہمی تعلقات بہتر کر دے دشمن کے خلاف ان کی مدد فرمایا اللہ ! کفار اہل کتاب پر لعنت کر جو تیرے راستے سے روکتے ہیں اور تیرے رسولوں کو جھٹلاتے ہیں تیرے اولیاء کو قتل کرتے ہیں یا اللہ ! کافروں کے کام میں مخالفت ڈال دے اور ان کے قدموں کو ہلا دے اور ان پر ایسا عذاب نازل کر جو مجرموں سے تو واپس نہیں کرتا ۔