hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 22280

.

كنز العمال

22280
Kanz al-Ummal
22280- عن عبيد بن عمير قال: "صلى النبي صلى الله عليه وسلم العصر ركعتين ثم سلم وانصرف إلى أهله، قيل وولى، قال وولى فأدركه ذو اليدين أخو بني سليم" قال: "يا نبي الله أنسيت أم خففت عنا الصلاة؟ " قال: "وما ذاك؟ " قال: "صليت العصر ركعتين"، قال: "أصدق ذو اليدين أخو بني سليم؟ " قال الناس: "نعم قال النبي صلى الله عليه وسلم حي على الفلاح حي على الفلاح قد قامت الصلاة، ثم صلى بهم ركعتين ثم انصرف". "قط عب".
22280 ۔۔۔ عبید بن عمیر کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عصر کی دو رکعتیں پڑھیں اور سلام پھیر کر اہل خانہ کے پاس واپس لوٹ گئے جب اس بارے میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واپس لوٹ آئے اور ذوالیدین (رض) نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پالیا ۔ انھوں نے عرض کیا : یا نبی اللہ ! کیا آپ بھول چکے ہیں یا نماز میں تخفیف کی جا چکی ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ کیوں ؟ عرض کیا : چونکہ آپ نے عصر کی دو ہی رکعتیں پڑھی ہیں ، فرمایا : کیا ذوالیدین سچ کہہ رہا ہے ؟ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے عرض کیا جی ہاں ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز کی طرف دوبارہ بلاتے ہوئے فرمایا : حی علی الفلاح حی الفلاح قد قامت الصلوۃ پھر لوگوں کو دو رکعتیں اور پڑھائیں اور واپس لوٹ گئے ۔ (دارقطنی ، عبدالرزاق)