hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 22281

.

كنز العمال

22281
Kanz al-Ummal
22281- عن عطاء قال: "أن النبي صلى الله عليه وسلم صلى مرة بعض الأربع فصلى ركعتين، ثم سلم فقام إليه رجل فقال: أخففت عنا من الله يا نبي الله؟ " قال: "وما ذاك؟ " قال: "سلمت في ركعتين،" قال: "لا، ثم قام فركع ركعتين أوفى بها ولم يستقبل الصلاة وافية، فلما سلم سجد سجدتي السهو". "عب".
22281 ۔۔۔ عطار کہتے ہیں کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مرتبہ چار رکعتی نماز میں سے دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیر دیا ، اتنے میں ایک آدمی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف اٹھا اور کہنے لگا : یا نبی اللہ ! کیا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے لیے نماز میں تخفیف کردی گئی ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ کیسے ؟ عرض کیا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو رکعتوں پر سلام پھیر دیا تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نماز میں تخفیف نہیں ہوئی ، چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے اور دو رکعتیں پڑھی اور سلام پھیر کر دو سجدے کیے ۔ (رواہ عبدالرزاق)