hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 22286

.

كنز العمال

22286
Kanz al-Ummal
22286- "مسند معاوية بن خديج" أن النبي صلى الله عليه وسلم صلى يوما فسلم وانصرف وقد بقي عليه من الصلاة ركعة، فأدركه رجل فقال: "نسيت من الصلاة ركعة، فرجع فدخل المسجد وأمره بلالا، فأقام الصلاة، فصلى بالناس ركعة، فأخبرت بذلك الناس، فقالوا: أتعرف الرجل؟ فقلت: لا، إلا أن أراه فمر بي فقلت: هو هذا، فقالوا: هذا طلحة بن عبيد الله". "ش".
22286 ۔۔۔ حضرت معاویہ بن خدیج (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک دن نماز پڑھائی اور سلام پھیر کر واپس لوٹ گئے حالانکہ نماز کی ابھی ایک رکعت باقی تھی ، اتنے میں ایک آدمی نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو آن لیا اور عرض کیا ! کیا آپ نماز میں سے ایک رکعت بھول چکے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واپس لوٹے مسجد میں داخل ہوئے اور بلال (رض) کو دوبارہ نماز کھڑی کرنے کا حکم دیا ، چنانچہ انھوں نماز کھڑی کی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو ایک رکعت پڑھائی میں نے لوگوں کو اس کی خبر دی تو لوگوں نے کہا : کیا تم اس آدمی کو جانتے ہو ۔ میں نے نفی میں جواب دیا اور یہ کہا کہ مجھے اتنا یاد ہے کہ وہ میرے پاس سے گزرا تھا ۔ میں نے کہا ! وہ یہ آدمی ہوسکتا ہے۔ لوگوں نے کہا : طلحہ بن عبید اللہ ہیں۔ ( رواہ ابن ابی شیبۃ)