22385- "مسند وائل بن حجر" قدمت المدينة فقلت: "لأنظرن إلى صلاة النبي صلى الله عليه وسلم، فكبر ورفع يديه حتى رأيت إبهاميه قريبا من أذنيه فلما أراد أن يركع رفع يديه، ثم ركع فوضع يديه على ركبتيه، فسجد فرأيت رأسه بين يديه على مثل مقداره حيث استفتح وجلس، فثنى اليسرى ونصب اليمنى". "ش".
22385 ۔۔۔ حضرت وائل بن حجر (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ میں مدینہ منورہ آیا تاکہ میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کا مشاہدہ کرسکوں چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تکبیر کہی اور میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے انگوٹھوں کو کانوں کے برابر دیکھا جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع کرنا چاہا تو رفع یدین کیا پھر رکوع کیا اور ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھا اور سجدہ کیا میں نے دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا سر دونوں ہاتھوں کے درمیان یکساں رکھا ہوا ہے جس طرح کہ نماز کے شروع میں رفع یدین کرتے ہوئے ہاتھوں کو کانوں تک لے گئے تھے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دایاں پاؤں کھڑا کیا اور بائیں پاؤں کو پھیلا کر اس پر بیٹھ گئے (رواہ ابن ابی شیبۃ)