22640- "مسند أبي ذر رضي الله عنه" كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في مسير فأراد بلال أن يؤذن فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: "أبرد"، ثم أراد أن يؤذن" فقال: "أبرد" حتى رأينا فيء التلول، ثم أذن فصلى الظهر،" ثم قال: "إن شدة الحر من فيح جهنم، فإذا اشتد الحر فأبردوا بالصلاة". "ش".
22640 ۔۔۔ ” مسند ابو ذر (رض) “ حضرت ابوذر (رض) کی روایت ہے کہ ہم صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک سفر میں تھے حضرت بلال (رض) نے اذان دینا چاہی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نماز کو ٹھنڈی کرو پھر بلال (رض) نے اذان دینی چاہی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نماز کو اور ٹھنڈی کرو حتی کہ ہم ٹیلوں کا سایہ دیکھنے لگے پھر (کچھ دیر کے بعد) بلال (رض) نے اذان دی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھائی اور پھر فرمایا : گرمی کی شدت جہنم کی تپش کے اثر سے ہوتی ہے ، جب گرمی کی شدت بڑھ جائے تو نماز کو ٹھنڈی کر کے پڑھا کرو ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)