hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 23026

.

كنز العمال

23026
Kanz al-Ummal
23026- "مسند بلال" كان الناس على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا جاء الرجل وقد فاته من الصلاة شيء أشار إليه الناس فصلى ما فاته، ثم دخل في الصلاة حتى جاء يوما معاذ بن جبل فأشاروا إليه فدخل ولم ينتظر ما قالوا، فلما صلى النبي صلى الله عليه وسلم ذكروا ذلك له فقال النبي صلى الله عليه وسلم: سن لكم معاذ. "عب عن عبد الرحمن بن أبي ليلى"
23026 ۔۔۔ بلال (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں جب کوئی آدمی (مسجد میں) داخل ہوتا دراں حالیکہ اس کی نماز میں سے ایک دو رکعتیں فوت ہوچکی ہوتیں تو لوگ اس کی طرف اشارہ کرتے کہ پہلے فوت شدہ نماز پڑھ لو اور پھر جماعت کے ساتھ شریک ہوجاؤ چنانچہ ایک دن حضرت معاذ بن جبل (رض) مسجد میں داخل ہوئے لوگوں نے ان کی طرف اشارہ کیا لیکن انھوں نے لوگوں کی اشارے کی طرف مطلق دھیان نہ دیا اور فورا جماعت کے ساتھ شریک ہوئے جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو لوگوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کا تذکرہ کیا ، حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارے لیے معاذ بن جبل نے اچھی سنت جاری کردی ہے۔ (رواہ عبدالرزاق ، عن عبدالرحمن بن ابی لیلی)