hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 23027

.

كنز العمال

23027
Kanz al-Ummal
23027- "أيضا" كان الناس لا يأتمون بإمام إذا كان لهم وتر وله شفع يقومون وهو جالس، ويجلسون وهو قائم حتى صلى ابن مسعود وراء النبي صلى الله عليه وسلم قائما، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "إن ابن مسعود سن لكم سنة فاستنوا بها ". "عب عن ابن جريج عن عطاء".
23027 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) روایت کرتے ہیں کہ (شروع میں) جب لوگوں نے وتر کی ایک رکعت پڑھی ہوتی اور امام دو رکعتیں پڑھ چکا ہوتا تو لوگ کھڑے ہوجاتے اور امام بیٹھا رہتا یا لوگ بیٹھے ہوتے اور امام کھڑا ہوجاتا (یعنی ایسی حالت میں) لوگ امام کی اقتداء نہیں کرتے تھے چنانچہ ایک مرتبہ ابن مسعود (رض) نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے کھڑے ہو کر نماز پڑھی اس پر حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یقیناً حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) نے تمہارے لیے ایک سنت جاری کی ہے تم بھی اسے اپنا لو۔ (رواہ عبدالرزاق، عن ابی جریج عن عطاء)