hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 23028

.

كنز العمال

23028
Kanz al-Ummal
23028- عن أبي ذر قال: "من أقبل يشهد الصلاة فأقيمت وهو بالطريق فلا يسرع، ولا يزيد على هينة مشيته الأولى فما أدرك فليصل مع الإمام، وما لم يدرك فليتمه، ولا يمسح إذا صلى وجهه، فإن مسح فواحدة وإن يصبر عنها خير له من مائة ناقة سوداء الحدق. "عب".
23028 ۔۔۔ حضرت ابوذر (رض) فرماتے ہیں جو آدمی نماز میں شریک ہونے کے لیے آرہا ہو کہ اتنے میں نماز کھڑی کردی جائے وہ ابھی راستے میں ہو تو اسے جلدی نہیں کرنی چاہیے بلکہ وقار و سکون کے ساتھ چلتا رہے جس قدر نماز پالے امام کے ساتھ پڑھ لے اور جو نماز نہیں پاسکا اسے بعد میں پوری کرے اور جب نماز پڑھ رہا ہو تو اپنے چہرے کو نہ پونچھے اگر چہرے کو پونچھنا ضروری سمجھے بھی تو صرف ایک بار اور اگر صبر کرے تو اس کے لیے سو اونٹنیوں سے بھی زیادہ بہتر ہوگا ۔ (رواہ عبدالرزاق)