23051- عن عبد الله بن جعفر عن عبد الرحمن بن مسور بن مخرمة قال: "جاء عمر بن الخطاب سعيد بن يربوع إلى منزله فعزاه بذهاب بصره" وقال: "لا تدع الجمعة ولا الصلاة في مسجد رسول الله صلى الله عليه وسلم،" قال: "ليس لي قائد،" قال: "فنحن نبعث إليك بقائد، فبعث إليه بغلام من السبي". "ابن سعد".
23051 ۔۔۔ عبداللہ بن جعفر عبدالرحمن بن مسور بن مخرمہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) سعید بن یربوع (رض) کے پاس ان کے گھر پر تشریف لائے اور ان کی نظر ختم ہوجانے پر ان کی تعزیت کی اور پھر فرمایا : نماز جمعہ اور پنجگانہ نماز کو رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مسجد سے مت چھوڑو سعید (رض) بولے : میرے پاس کوئی قائد (رہبر) نہیں ہے عمر (رض) نے فرمایا : چلو ہم تمہارے پاس کسی قائد کو بھیج دیں گے چنانچہ آپ (رض) نے سعید (رض) کے پاس قیدیوں میں سے ایک غلام بھیج دیا (جوا نہیں ہاتھ سے پکڑ کر مسجد میں لایا کرتا تھا) (رواہ ابن سعد)