hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 23052

.

كنز العمال

23052
Kanz al-Ummal
23052- "مسند نعيم بن التمام" سمعت مؤذن النبي صلى الله عليه وسلم في ليلة باردة وأنا في لحاف فتمنيت أن يقول: صلوا في رحالكم، فلما بلغ حي على الفلاح قال: "صلوا في رحالكم، ثم سألت عنها فإذا النبي صلى الله عليه وسلم كان أمر بذلك". "عب".
23052 ۔۔۔ نعیم بن تمام (رض) کہتے ہیں کہ میں نے ایک شدید ٹھنڈی رات میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے موذن کی (اذان کی) آواز سنی ، میں نے اپنے اوپر لحاف اوڑھ رکھا تھا میں نے تمنا کی کہ مؤذن اگر یوں کہہ دے کہ ” صلوا فی رحاکم “ یعنی اپنے گھروں میں نماز پڑھ لو ، چنانچہ موذن جب ” حی علی الفلاح پر پہنچا تو موذن نے کہا ” صلوا فی رحالکم “ بعد میں میں نے اس کے متعلق ریافت کیا تو پتہ چلا کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا حکم دیا تھا ۔ (رواہ عبدالرزاق)