hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 23065

.

كنز العمال

23065
Kanz al-Ummal
23065- "مسند عائشة رضي الله عنها" اشتكى النبي صلى الله عليه وسلم فدخل عليه ناس من أصحابه يعودونه فصلى النبي صلى الله عليه وسلم فصلوا بصلاته قياما، فأشار إليهم أن اجلسوا فجلسوا فلما انصرف فقال: إنما جعل الإمام ليؤتم به، فإذا ركع فاركعوا وإذا صلى جالسا فصلوا جلوسا. "ش حم خ م د هـ حب".
23065 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) علیل ہوگئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عیادت کے لیے آپ کی خدمت میں لوگ حاضر ہوگئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیٹھ کر نماز پڑھی اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین بھی آپ کے ساتھ نماز پڑھنے کے لیے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے کھڑے ہوگئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کی طرف اشارہ کیا کہ بیٹھ جاؤ چنانچہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین بیٹھ گئے جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا : امام اس لیے مقرر کیا جاتا ہے تاکہ اس کی اقتداء کی جائے لہٰذا جب رکوع کرے تم بھی رکوع کرو اور جب بیٹھ کر نماز پڑھے تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ الامام احمد بن حنبل والبخاری ومسلم وابوداؤد وابن ماجہ وابن حبان)