23067- عن ابن جريج قال: "أخبرني عطاء" قال: "اشتكى النبي صلى الله عليه وسلم فأمر أبا بكر أن يصلي بالناس، فصلى النبي صلى الله عليه وسلم للناس قاعدا وجعل أبا بكر وراءه بينه وبين الناس، فصلى الناس وراءه قياما فقال النبي صلى الله عليه وسلم: لو استقبلت من أمري ما استدبرت ما صليتم إلا قعودا بصلاة إمامكم ما كان، إن صلى قائما فصلوا قياما، وإن صلى قاعدا فصلوا قعودا". "عب".
23067 ۔۔۔ ابن جریج روایت کرتے ہیں کہ عطاء نے مجھے خبر دی ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) علیل تھے ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) کو حکم دیا کہ لوگوں کو نماز پڑھائیں سو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو بیٹھ کر نماز پڑھائی جب کہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) کو اپنے اور لوگوں کے درمیان رکھا چنانچہ لوگوں نے آپ کے پیچھے کھڑے ہو کر نماز پڑھی پھر حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر مجھے اپنے معاملہ کا پہلے علم ہوتا تو میں اسے یوں نہ چھوڑ دیتا اور تم صرف بیٹھ کر نماز پڑھتے جیسا کہ تمہارا امام تھا سو امام اگر کھڑے ہو کر نماز پڑھے تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور اگر بیٹھ کر نماز پڑھے تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو ۔ (رواہ عبدالرزاق)