23166- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " الإمام ضامن والمؤذن مؤتمن، اللهم أرشد الأئمة، واغفر للمؤذنين، فقال رجل: يا رسول الله لقد تركتنا نتنافس في الأذان بعد،" قال: "إن بعدكم زمانا سفلتهم مؤذنوهم". (أبو الشيخ في الأذان) .
23166 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں : امام ضامن ہے اور مؤذن امین ہے۔ یا اللہ ! ائمہ کو رشد و ہدایت عطا فرما اور مؤذنین کی مغفرت کر دے ۔ ایک آدمی نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! آپ نے تو ہمیں چھوڑ دیا اس کے بعد ہم تو آپس میں اذان کے لیے جھگڑیں گے ؟ آپ نے فرمایا : تمہارے بعد ایک ایسا زمانہ آنے والا ہے کہ اس میں نچلے درجہ کے لوگ مؤذن ہوں گے ۔ (رواہ ابوالشیخ فی الاذان) کلام : ۔۔۔ یہ حدیث سند کے اعتبار سے ضعیف ہے دیکھئے التحدیث 125 وخاتمۃ سفر اسعادۃ 261 ۔