23282- (أيضا) كان بلال يؤذن إذا جلس النبي صلى الله عليه وسلم على المنبر يوم الجمعة، وإذا نزل أقام، ثم كان كذلك في زمن أبي بكر وعمر وإنما أمر بالتأذين الثالث عثمان بن عفان حين كثر أهل المدينة وإنما كان التأذين يوم الجمعة حين يجلس الإمام على المنبر. (أبو الشيخ) .
23282 ۔۔۔ حضرت سائب بن یزید (رض) کی روایت ہے کہ جمعہ کے دن حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب منبر پر تشریف فرما ہوتے بلال (رض) اذان دیتے اور جب آپ منبر سے نیچے اتر آتے تو بلال (رض) اقامت کہہ دیتے پھر سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) ، سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کے دور میں بھی یہی طریقہ رہا پھر سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کے دور کے میں جب لوگوں کی تعداد بڑھ گئی تو آپ (رض) نے تیسری اذان کا حکم دیا جمعہ کی اذان اس وقت ہوتی تھی جب امام (خطبہ کے لیے منبر پر) بیٹھ جاتا تھا ۔ (رواہ ابوالشیخ)