23281- (مسند السائب بن يزيد) ما كان لرسول الله صلى الله عليه وسلم إلا مؤذن واحد يؤذن إذا قعد على المنبر، ويقيم إذا نزل، ثم أبو بكر كذلك، ثم عمر حتى كان عثمان وفشا الناس وكثروا، زاد النداء الثالث عند الزوراء. (ش وأبو الشيخ في الأذان) .
23281 ۔۔۔ سائب بن زید (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا صرف ایک ہی مؤذن ہوتا تھا اور جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (جمعہ کے لیے) منبر پر تشریف فرما ہوتے تو اذان دیتا تھا اور جب آپ منبر سے نیچے اتر آتے تو موذن اقامت کہہ دیتا سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) ، سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کے دور میں بھی ایسا ہی ہوتا رہا حتی کہ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کے دور میں جب لوگ پھیل گئے اور لوگوں کی تعداد بھی بڑھ گئی تو آپ (رض) نے مقام زواد کے پاس تیسری اذان کا بھی اضافہ کیا ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ ، وابو الشیخ فی الاذان)