23321- (مسند جابر بن عبد الله) قال: قال سعد لرجل يوم الجمعة: "لا صلاة لك فذكر ذلك الرجل للنبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله إن سعدا" قال: "لا صلاة لك، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: لم يا سعد؟ " قال: "إنه تكلم وأنت تخطب فقال: صدق سعد". (ش) .
23321 ۔۔۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) روایت نقل کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت سعد (رض) نے ایک آدمی سے کہا : تمہاری نماز نہیں ہوئی چنانچہ اس آدمی نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے تذکرہ کرلیا کہ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! سعد (رض) کہتے ہیں کہ میری نماز نہیں ہوئی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت سعد (رض) سے پوچھا اے سعد وہ کیسے ؟ حضرت سعد (رض) نے جواب دیا : آپ خطبہ دے رہے تھے اور یہ آدمی باتیں کررہا تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سعد (رض) نے سچ کہا ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)