23370 (أيضا) بعثني رسول الله صلى الله عليه وسلم لحاجة فجئت وهو يصلي نحو المشرق ، ويومئ برأسه إيماء على راحلته ، السجود أخفض من الركوع ، فسلمت فلم يرد علي ، فلما قضى صلاته قال : ما فعلت في حاجة كذا وكذا إني كنت أصلي.
(عب).
23370 ۔۔۔ حضرت جابر بن عبداللہ کہتے ہیں ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے ایک کام کے لیے بھیجا جب میں واپس آیا تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مشرق کی طرف رخ کیے نماز پڑھتے ہوئے پایاچنانچہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی سواری پر بیٹھے سر سے اشارے کر رہے تھے آپ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا سجدہ رکوع کی نسبت قدرے نیچے ہوتا تھا میں نے آپ کو سلام کیا لیکن حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب نہ دیا جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا : تم نے فلاں فلاں کام کا کیا کیا میں ابھی نماز پڑھ رہا تھا (رواہ عبدالرزق )