hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 2349

.

كنز العمال

2349
Kanz al-Ummal
2349 – "من قرأ القرآن فكأنما استدرجت النبوة بين جنبيه غير أنه لا يوحى إليه، ومن قرأ القرآن فرأى أن أحدا أعطي أفضل مما أعطى فقد عظم ما صغر الله وصغر ما عظم الله وليس ينبغي لحامل القرآن أن يسفه فيمن يسفه أو يغضب فيمن يغضب أو يحتد فيمن يحتد ولكن يعفو ويصفح لفضل القرآن". (محمد بن نصر طب) عن ابن عمرو (ش عنه) موقوفا.
2349 ۔۔ جس نے قرآن پڑھا، اس نے نبوت کو اپنی پسلیوں کے درمیان لے لیا۔ صرف یہ کہ اس پر وحی نہیں اترتی۔ اور جس نے قرآن پڑھا۔ پھر اس نے کسی اور دنیاوی شان و شوکت والے کے متعلق گمان کیا کہ وہ اس سے افضل نعمت ہے۔ تو درحقیقت اس نے ذلیل و پست چیز کو عظیم خیال کیا۔ اور افضل ترین نعمت کی حقارت و ناقدری کی۔ اور حامل قرآن کو مناسب نہیں کہ کسی بیوقوف کے ساتھ ویسا ہی برتاؤ کرے اور یہ کہ کسی غصہ ور کے ساتھ غصہ کرے۔ اور کسی سخت طبع کے ساتھ سختی و تیزی کا سلوک کرے۔ بلکہ اسے چاہیے کہ فضیلت قرآنیہ کی وجہ سے عفو و درگزر سے کام لے۔ (محمد بن نصر، الکبیر للطبرانی (رح) بروایت ابن عمرو (رض) ابن ابی شیبہ عنہ موقوف)