hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 23496

.

كنز العمال

23496
Kanz al-Ummal
23496- عن ابن عمر أنه صلى مع رسول الله صلى الله عليه وسلم صلاة الخوف قال: "فكبر رسول الله صلى الله عليه وسلم فصف وراءه طائفة منا، وأقبلت الطائفة على العدو فركع لهم النبي صلى الله عليه وسلم ركعة وسجدتين يسجد مثل نصف صلاة الصبح، ثم انصرفوا فأقبلوا على العدو، وجاءت الطائفة الأخرى فصلوا مع النبي صلى الله عليه وسلم، ففعل مثل ذلك، ثم سلم فقام كل رجل من الطائفتين وصلى لنفسه ركعة وسجدتين". (عب) .
23496 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عمرو (رض) کی روایت ہے کہ انھوں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ صلوۃ خوف پڑھی ، حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تکبیر کہی اور ان کے پیچھے ایک جماعت نے صف بنا لی جب کہ دوسری جماعت دشمن کے مدمقابل کھڑی ہوگئی چنانچہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پیچھے کھڑی جماعت کو ایک رکعت اور دو سجدے کرائے جیسا کہ فجر کی نصف نماز ہوتی ہے پھر یہ لوگ چلے گئے اور دشمن کے مدمقابل کھڑے ہوگئے دوسری جماعت آگئی اور انھوں نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک رکعت پڑھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں بھی پہلے کی طرح نماز پڑھائی پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیر دیا اور پھر دونوں جماعتوں کا ہر ایک آدمی کھڑا ہوا اور اپنے طور ایک رکوع اور دوسجدے کرلیے ۔ (رواہ عبدالرزاق)