23497- عن ابن مسعود قال: "كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فصف صفا خلفه، وصفا موازي العدو وهم في صلاة كلهم فكبر وكبروا جميعا فصلى بالصف الذي يليه ركعة، ثم ذهب هؤلاء وجاء هؤلاء فصلى بهم ركعة، ثم قام هؤلاء الذين صلى بهم الركعة الثانية فصفوا مكانهم، ثم ذهب هؤلاء إلى مصاف هؤلاء وجاء أولئك فقضوا ركعة". (عب) .
23497 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ ہم حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے ایک صف آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے کھڑی ہوگئی اور دوسری صف دشمن کے مد مقابل رہی جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تکبیر کہی تو پیچھے کھڑی صف نے بھی تکبیر کہی ، اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں ایک رکعت پڑھائی پھر یہ لوگ چلے گئے اور دوسرے آگئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں بھی ایک رکعت پڑھائی پھر یہ لوگ کھڑے ہوئے جنھیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوسری رکعت پڑھائی تھی انھوں نے اپنی جگہ پر صف بنا لی پھر یہ لوگ چلے گئے اور دوسرے آگئے انھوں نے ایک رکعت پڑھ لی ۔ (رواہ عبدالرزاق)