23502- عن علي في صلاة الخوف قال: "تتقدم طائفة مع الإمام وطائفة بإزاء العدو فيصلي بهم الإمام ركعة سجدتين، ثم تذهب الطائفة الذين صلوا مع الإمام، فيقومون موقف أصحابهم ويجيء أولئك فيدخلون في صلاة الإمام ليصلي بهم ركعة، ثم يسلم الإمام، ثم يقومون فيصلون ركعة مكانهم، ثم ينطلقون فيقومون مكان أصحابهم، ويجيء أولئك فيصلون". (عب) .
23502 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) صلوۃ خوف کا طریقہ یوں بیان فرماتے ہیں کہ مجاہدین کی ایک جماعت امام کے ساتھ کھڑی ہوگی اور دوسری جماعت دشمن کے مدمقابل کھڑی رہے گی پس امام اپنے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو ایک رکوع اور دوسجدے کروائے گا امام کے ساتھ نماز پڑھنے والی یہ جماعت چلی جائے اور دوسری جماعت کی جگہ کھڑے ہوجائیں اور وہ (یعنی دوسری جماعت) آجائیں تاکہ امام کے ساتھ ایک رکعت پڑھ لیں پھر امام سلام پھیر دے اور پھر یہ لوگ کھڑے ہو کر اپنی ہی جگہ ایک رکعت پڑھ لیں پھر یہ چلے جائیں اور دشمن کے مقابل جماعت کی جگہ کھڑے ہوجائیں اور وہ آجائیں اور ایک رکعت نماز پڑھ لیں ۔ (رواہ عبدالرزاق)