23541- عن عائشة قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا رأى سحابا ثقيلا من أفق من الآفاق ترك ما هو فيه وإن كان صلاة حتى يستقبله فيقول: اللهم إنا نعوذ بك من ما أرسل به، فإن أمطر قال: اللهم صيبا نافعا مرتين أو ثلاثا فإن كشفه الله ولم يمطر حمد الله تعالى على ذلك. (ش) .
23541 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) عنہاـ کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب آسمان کے کسی کونے پر بارش سے بھرے ہوئے بادل دیکھتے تو جس کام میں بھی مصروف ہوتے وہ کام چھوڑ دیتے گو کہ نماز میں کیوں نہ ہوتے پھر قبلہ رو ہو کر کہتے یا اللہ جو بادل بھیجے گئے ہیں ہم ان کے شر سے تیری پناہ مانگتے ہیں : پھر اگر بارش برس جاتی تو کہتے : یا اللہ ! اس بارش کو نفع بخش بنا دے یہ کلمہ آپ دو یا تین مرتبہ فرماتے اگر بادل چھٹ جاتے اور بارش نہ برستی تو اس پر اللہ تعالیٰ کی حمد کرتے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)